• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلے مردم شماری پھر انتخابات، قبائلیوں کا مظاہرہ

اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار) فاٹا میں مردم شماری اور نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے قبائلیوں نے پیر کو نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرے کی قیادت چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے سفیران مولانا جمال الدین، میئر سب ڈویژن میر علی شمالی وزیرستان احمد سعید، سینئر نائب امیر جمعیت علمائے اسلام فاٹا مفتی اعجاز شنواری کر رہے تھے، مظاہرین الیکشن نامنظور، پہلے مردم شماری پھر الیکشن کے نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرین جلوس کی شکل میں جناح ایونیو چائنا چوک تک گئے اور پر امن طور پر منشر ہوگئے۔میئر شمالی وزیرستان احمد سعید نے کہا کہ ہمارے قبائل نہایت محب وطن ہیں۔،ہم نے پاکستان کیلئے ہر جنگ میں صفہ اوّل میں خدمات دیں۔ مولانا جمال الدین نے کہا کہ مردم شُماری میں ہماری آبادی تین کروڑ تک ہو سکتی ہے، مردم شماری سے قبل حلقہ بندیاں نہ کی جائیں، مردم شماری سے قبل ہم ہر قسم کے انتخابات کا بائیکاٹ کرتے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید