• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام اضلاع کے ہسپتالوں،مختلف مراکز صحت پر ہفتہ صحت کا آغاز

ملتان (سٹاف رپورٹر) صوبہ بھر کے دیگر علاقوں کی طرح جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع کے ہسپتالوں اور مختلف مراکز صحت پر ہفتہ صحت کا آغاز، سیکریٹری محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب محمد اقبال نے ضلع خانیوال میں بنیادی مرکز صحت جودھ پور پر ہفتہ صحت تقریب کا افتتاح کیا۔ہفتہ صحت کی سرگرمیاں تین روز جاری رہیں گی۔ افتتاح کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے سیکریٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد اقبال نے کہا کہ ہفتہ صحت منانے کا مقصد لوگوں کو ہیلتھ سکریننگ کی سہولیات ان کی دہلیز پر بلاامتیاز فراہم کرنا ہے۔
ملتان سے مزید