• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچے کیساتھ زیادتی، شادی شدہ خاتون کا اغوا

ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس نے 11 سالہ بچے کے ساتھ  زیادتی  کرنے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا معلوم ہوا ہے کہ پولیس تھانہ مخدوم رشید کو راشد علی نے درخواست دی کہ اس کا بھتیجا 11 سالہ گھر کے باہر گلی میں کھیل رہا تھا ملزم اسامہ نے خالی مکان میں لے کر اس کے ساتھ زبردستی بد اخلاقی کی۔پولیس نے شادی شدہ خاتون کو گھر سے اغواء کرنے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔پولیس نے گھریلو جھگڑے پر گھر میں گھس کر تین خواتین کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں چھے افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا معلوم ہوا ہے کہ پولیس تھانہ بستی ملوک کو اقبال نے درخواست دی کہ معمولی جھگڑے پر ملزمان نواز غیرہ گھر میں گھس کر اس کی بیوی ہمشیرہ اور سالی کو تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کر دیا۔
ملتان سے مزید