ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے فوڈ اینڈ ایگریکلچر (ایف اے او) کے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد کا دورہ کیا، اس موقع پر ایف اے او کے نمائندے مسٹر جیمز اور وائس چانسلر نے بہاول پور اور بہاول نگر کے دریائی پانی کے زراعت پر اثرات کے موضوع پر مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے، معاہدے سے جنوبی پنجاب کی زراعت مزید مضبوط ہوگی،اس موقع پر ڈاکٹر سیف اللہ بھی موجود تھے۔