• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر ملتان کا احترام رمضان آرڈیننس پر ہر صورت عملدرآمد کروانے کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے تمام متعلقہ محکموں کو ماہ صیام کے دوران بہترین انتظامات یقینی بنانے کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا ہے کہ افسران اپنی ڈیوٹی کو عبادت سمجھتے ہوئے اللہ کی رضا اور ثواب کی نیت سے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کریں، انہوں نے واضح ہدایت کی کہ احترام رمضان آرڈیننس پر ہر صورت عملدرآمد کروایا جائے اور خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی، کمشنر نے اجلاس کے دوران تحصیل سطح پر رمضان نائٹ سپورٹس ایونٹس کرانے کی تجویز بھی دی تاکہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیاں میسر آسکیں، کمشنر نے مساجد کی خصوصی صفائی مہم چلانے، کریٹیکل مارکیٹس میں موثر پیٹرولنگ اور واضح برینڈنگ یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بڑے اسٹورز میں ڈی سی کاؤنٹر نمایاں اور آسانی سے نظر آنے والی جگہ پر قائم کیے جائیں، انہوں نے نگہبان کارڈ کی ڈیلی کارکردگی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر بھجوانے کا بھی حکم دیا۔کمشنر عامر کریم خاں نے مخیر حضرات کے تعاون سے دسترخوان کے ساتھ راشن بیگ تقسیم شروع کرنے پر غور کی ہدایت کرتے ہوئے میٹروپولیٹن کارپوریشن کو تمام سٹریٹ لائٹس فوری فنکشنل کرنے کا حکم دیا۔
ملتان سے مزید