• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکولز اساتذہ کا احتجاج، صوبے بھرمیں تدریسی سرگرمیوں کا بائیکاٹ شروع

ملتان(سٹاف رپورٹر) سکولز اساتذہ کا احتجاج، ملتان سمیت صوبے بھرمیں تعلیمی سرگرمیوں کا بائیکاٹ شروع ، تفصیل کے مطابق پنجاب بھر کے سرکاری تعلیمی اداروں اور دفاتر میں ملازمین کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں تعلیمی بائیکاٹ اور قلم چھوڑ ہڑتال کی گئی احتجاجی تحریک کی قیادت آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس (آگیگا) پاکستان کے چیف کوآرڈینیٹر رحمان علی باجوہ کر رہے ہیں احتجاجی دھرنے میں شامل مختلف تنظیموں کے سربراہان کے مشاورتی اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ گزشتہ سات روز سے جاری دھرنا مطالبات کی منظوری تک بدستور جاری رکھا جائے گا۔ رہنماؤں نے اعلان کے مطابق پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے تک تعلیمی بائیکاٹ کیا جائے گا جبکہ سرکاری دفاتر میں اسی دوران قلم چھوڑ ہڑتال کی جائے گی۔
ملتان سے مزید