• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مویشی چور گینگ کے کارندوں سمیت دیگر جرائم میں ملوث متعدد افراد گرفتار

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس کی کارروائیاں، مویشی چور گینگ کے کارندوں سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد گرفتار، ملزمان سے بیش قیمت مویشی، لاکھوں روپے اور منشیات اوراسلحہ برآمد، تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ بدھلہ سنت نے مویشی چوری کی وارداتوں میں مطلوب قمری گینگ کے 3کارندوں کو گرفتار کر کے 1 لاکھ 16ہزار روپے مالیت کی گائے اور 3لاکھ روپے سے زائد نقدی برآمد کرلی جب کہ گرفتار ملزمان سے دوران تفتیش آٹھ مقدمات کا پتہ لگایا گیا، برآمد شدہ مویشی اصل مالک کے حوالے کر دیا گیا،تھانہ قطب پور پولیس نے اہلکار پر تشدد کرکے زخمی کرنے کے الزام میں نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ نیوملتان پولیس نے مشکوک شخص کو گرفتار کر کے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا، تھانہ گلگشت پولیس نےدفتر میں گھسنے کی کوشش کرنے اور زبردستی کاموں میں رکاوٹ ڈالنے کے الزام میں دو نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا،پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 9افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، نیوملتان پولیس نے ملزم غلام عباس سے 15لیٹر شراب، ملزم فہد سے 1100گرام آئس، سیتل ماڑی پولیس نے ملزم رمضان سے 10لیٹر شراب، لوہاری گیٹ پولیس نے ملزم ولید سے 1100گرام ہیروئن ،قادر پورراں پولیس نے ملزم عمران سے 530گرام چرس ،کینٹ پولیس نے ملزم عارف سے 10لیٹر شراب ،مظفر آباد پولیس نے ملزم نواب سے 1020گرام چرس ،ملزم ندیم سے 1100گرام چرس اور ممتاز آباد پولیس نے ملزم ذوالفقار سے 15لیٹر شراب برآمد کرلی، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ،سٹی شجاع آبادپولیس نے امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں چار نامزد سمیت نامعلوم افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،تھانہ بستی ملوک پولیس نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سروے کے نام پر خواتین سے لوٹ مارکرنے والے ایک کارندےمحمد یاسین کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کا ساتھی زبیر ڈیوائس سمیت فرار ہوگیا۔
ملتان سے مزید