• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


فرانس پاک انٹرنیشنل رائٹر فورم کی روح رواں معروف شاعرہ، مصنفہ اور ادیبہ شاز ملک کی 2 مزید نئی خوبصورت کتابوں شعری مجموعے ’روح عشق‘ اور ’کاسہ ء من‘ کی رونمائی کے ساتھ ساتھ شاندار مشاعرہ کی محفل ذائقہ ہال ویلرلیبل پیرس میں منعقد ہوئی۔

تقریب کا انعقاد فورم کے سرپرست اعلیٰ ملک سعید کی جانب سے کیا گیا، مہمان خصوصی پاکستان کے سفیر عاصم افتخار احمد تھے۔

تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد تقریب کا آغاز ہوا جس کے بعد شاز ملک کی کتابوں پر تبصرہ بھی کیا گیا۔

اس موقع پر شاز ملک نے اپنے خاوند سعید ملک کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ عام کہاوت ہے کہ ایک کامیاب مرد کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے، میں کہتی ہوں ایک عورت کی کامیابی کے پیچھے ایک مرد کا ہاتھ ہوتا ہے۔

عاصم افتخار احمد نے اپنے تعریفی کلمات کے ساتھ شاز ملک کی کاوش اور ادبی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

خاص رپورٹ سے مزید