اسلام آباد(نمائندہ جنگ)رمضان المبارک1444ہجری کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اوقاف ہال پشاور میں آ ج 22 مارچ بروز بدھ بمطابق 29 شعبان بعد نماز عصر طلب کیا گیا ہے۔
اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیر آزاد کرینگے۔بتایا گیا ہے کہ دیگر زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات بشمول وزارت مذہبی امور میں منعقد ہونگے۔