• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد دہشتگردی عدالت، صحافی صدیق جان اور ادریس ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے گرفتار نجی ٹی وی کے صحافی صدیق جان اور ادریس کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔ منگل کو سماعت کے دوران سی ٹی ڈی حکام نے سخت سکیورٹی میں دونوں کو کمرہ عدالت میں پہنچایا ، اس موقع پر، عدالت نے صدیق جان سے استفسار کیا کہ آپ پر تشدد تو نہیں ہوا ؟ جس پر صدیق جان نے بتایا کہ تشدد نہیں ہوا ، دوران سماعت صدیق جان کے وکیل میاں علی اشفاق نے ایف آئی آر کا متن پڑھا دلائل سننے کے بعد عدالت نے دس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی اور ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے طبی معائنہ کرانے کا بھی حکم دیدیا ۔

ملک بھر سے سے مزید