• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف سیکرٹری کے مختلف شہروں کے دورے، آٹا فراہمی کا جائزہ

لاہور(جنرل رپورٹر) مفت آٹے کی فراہمی کی نگرانی کیلئے چیف سیکرٹری پنجا ب زاہد اختر زماننے شہر کے مختلف پوائنٹس قصور اوراوکاڑہ میں پوائنٹس کا دورہ کیا۔ انہوں نے مانگا منڈی، جھمبر،رینالہ خورد اور جناح سٹیڈیم اوکاڑہ میں مفت آٹے کی فراہمی کا جائزہ لیا اورعوام کی شکایات کے ازالے کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔ سہولتوں پر عدم ا طمیان کا اظہار کیا اور ڈپٹی کمشنر قصور کوفوری طور پر انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔ مزید برآںچیف سیکرٹری پنجاب نے رمضان پیکج کے تحت مفت آٹے کی تقسیم کے سلسلے میں محکموں کے سیکرٹریز کو مانیٹرنگ کے فرائض تفویض کر دیئے۔ سول سیکرٹریٹ میں ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ محکموں کے سیکرٹریز اضلاع کے دورے کر کے رپورٹ باقاعدگی سے بھجوائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ رش کو مد نظر رکھتے ہوئے آٹا پوائنٹس پر کاؤنٹرز کی تعداد میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کیا جائے اورملازمت پیشہ افراد کی سہولت کیلئے شام کی شفٹ بھی شروع کی جائے۔تمام محکموں کو پیپرلیس ورکنگ شروع کرنے سے متعلق ہدایات جاری کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ محکموں کی کارکردگی اور گورننس میں بہتری کیلئے آئی ٹی کا استعمال نا گزیر ہے ۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ خصوصی بچوں کی تعلیم اور تربیت پر خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔
لاہور سے مزید