• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور قلندرز کے جڑنے سے ہاکی میں بہتری آئے گی، شہباز سینئر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان شہباز سینئر نے کہا ہے کہ ہاکی پر ایک ہزار ملین روپے بھی لگائیں تب بھی ہم ہاکی کو پروموٹ نہیں کر سکتے ۔ اسکولز اور کالجز میں ہاکی ختم ہو چکی، کھیل نوجوانوں میں مقبول نہیں رہا ۔ ہاکی کے ساتھ اگر لاہور قلندرز جڑ جاتی ہے تو ہاکی برانڈ بن جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پرجوش نوجوان آگے آئیں گے تو ہاکی بہتر ہو گی ۔ ہاکی دم توڑ چکی ہے ایسے میں لاہور قلندرز کے آنے سے ہاکی کو بہت فائدہ ہو گا ۔ ماضی کے عظیم فاورڈ نے بدھ کوقلندرز آفس میں لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عاطف رانا سے ملاقات کی ۔ چیف آپریٹنگ آفیسر ثمین رانا اور ڈائریکٹر عاقب جاوید بھی موجود تھے۔