• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردم شماری ہماری ریڈ لائن، سمجھوتہ نہیں کرینگے، ڈاکٹر خالد مقبول

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہماری جدوجہد شہری سندھ سمیت تمام مظلوموں کے بنیادی حقوق کے حصول کے لئے ہے،حکومت یاد رکھے مردم شماری ہماری ریڈ لائن ہے، ہم اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، یہ ہماری بقاء کا معاملہ ہے، حکومت میں رہ کر صحیح مردم شماری نہ کر واسکے تو قومی مجرم کہلائیں گے۔ وہ بدھ کو یہاں ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد سے متصل پارک میں ذمے داروں کے ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔اجلاس سے ڈپٹی کنوینر انیس احمد قائم خانی نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر اراکین رابطہ کمیٹی، مرکزی شعبہ جات اور ٹاؤن و یوسی کے ذمے دار کثیر تعداد میں موجود تھے۔ ڈاکٹر خالد مقبول نے کہا کہ رمضان المبارک میں ہمیں سب سے پہلے اپنے شہداء اور اسیروں کو یاد رکھنا ہے، ہماری مدد کے منتظر اور مستحق ہیں۔
اہم خبریں سے مزید