کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) ہزار گنجی مری کیمپ میں رشتے کے تنازع پر تین افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ اور خنجر کے وار کر کے 55سالہ شخص کو قتل کر دیا، پولیس کے مطابق ہزار گنجی کے علاقے مری کیمپ میں رہائش پذیر 55سالہ شادور ولد حاجین کمرے میں سویا ہوا تھا کہ تین افراد نے گھر میں گھس کر خنجر کے وار اور فائرنگ کر کےاسے ہلاک کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچائی جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی پولیس نے بتایا کہ واقعہ رشتے کے تنازع کے باعث پیش آیا نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔