• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور کا رمضان المبارک کا فراہمی آب کا شیڈول

پشاور (وقائع نگار ) واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور (ڈبلیو ایس ایس پی)نے رمضان المبارک کے دوران فراہمی آب کا شیڈول جاری کر دیا، سحر وافطار اور دن کے مختلف اوقات میں پانی فراہم کیا جائے گا۔ ہر زون کے لئے الگ الگ شیڈول مرتب کیا گیا ہے۔ شیڈول کے مطابق زون اے میں رات اڑھائی بجے سے علی الصبح ساڑھے چار بجے، سات بجے صبح سے آٹھ بجے، دوپہر ساڑھے 12 سے دو بجے اور پانچ بجے شام سے رات آٹھ بجے تک پانی فراہم کیا جائے گا۔ زون بی میں رات 3بجکر 15 منٹ سے صبح پانچ بجے، دوپہر 12 بجے سے دو بجے اورسہ پہر چار بجکر 45 منٹ سے رات آٹھ بجے تک، زون سی میں رات تین بجے سے صبح پانچ بجے، صبح 10 بجے سے ساڑھے 11 بجے، دوپہر ساڑھے 12 بجے سے دو بجے، شام پانچ بجے سے رات سات بجے، رات آٹھ بجے سے ساڑھے نو بجے تک، زون ڈی میں علی الصبح تین بجے سے ساڑھے چار بجے، نو بجے صبح سے 10 بجے، دو پہر ساڑھے 12 بجے سے دو بجے، سہ پہر ساڑھے چار بجے سے شام ساڑھے چھ بجے اور رات ساڑھے سات بجے سے نو بجے تک، زون ای میں رات تین بجے سے علی الصبح پانچ بجے، دوپہر 12 بجے سے دو بجے، سہ پہر سوا پانچ بجے سے رات سوا آٹھ بجے تک پانی فراہم کیا جائے گا۔ ڈبلیو ایس ایس پی نے پانی کا عالمی دن بھی منایا اس سلسلے میں آؤٹ ریچ ٹیموں نے مختلف سکولوں میں پانی کی اہمیت اور اس کا ضیاع روکنے کے حوالے سے آگاہی سیشن کا انعقاد کیا جس میں طلبہ اور اساتذہ کو پانی کی اہمیت اور اس کا ضیاع روکنے میں ان کے کردار بارے آگاہی دی گئی اور انہیں کردار ادا کرنے کی اپیل کی گئی۔ پانی کی اہمیت اور ضیاع روکنے کے حوالے سے طلبہ کے درمیان آرٹ مقابلے بھی کرائے گئے۔ ادھر ڈبلیو ایس ایس پی کے اعلامیہ کے مطابق آج 23 مارچ کو ڈبلیو ایس ایس پی کے صفائی اور واٹر سپلائی عملے کی چھٹی منسوخ کر دی گئی ہے عملہ ڈیوٹی پر موجود اور صفائی اور فراہمی آب کا سلسلہ جاری رہے گا۔
پشاور سے مزید