• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکبر پورہ کیلئے پیسکو کے سب آفس کی منظوری دی جائے، سید ہدایت شاہ

پشاور(نمائندہ خصوصی)گرینڈ امن جرگہ کے سربراہ حاجی سید ہدایت شاہ متحدہ عوامی محاذ کے سربراہ سید سبز علی شاہ متحدہ عوامی محاذ کے صدر سید حیدر علی شاہ باچا اے این پی کے صوبائی کونسلر حاجی مصری خان انجمن تاجران کے صدر صلاح الدین جنرل سیکرٹری کفایت شاہ ویلیج کونسل اکبر پورہ کے چیئرمین ملک قاسم خان اور فخر سادات سید محسن شاہ نے کہا ہے کہ اکبر پوروہ اہم تجارتی مرکز ہونے کے علاوہ علاقہ کے پچاس دیہات کا مرکز ہے لہٰذا علاقہ کے عوام کی سہولت کے لئے اکبر پورہ میں پشاور الیکٹرک سپلائی سب آفس کی منظوری دی جائے۔
پشاور سے مزید