• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعظم نے ستارہ امتیاز سینے پر سجالیا، اعزاز باعث فخر قرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور کئی عالمی ریکارڈز اپنے نام کرنے والے بابر اعظم نے ستارہ امتیاز کا اعزاز اپنے نام کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر پہلا بیان جاری کیا ہے۔ جمعرات کو ٹوئٹر پر بابر اعظم نے اپنے والدین کے ہمراہ تصویر شیئر کی ، انہوں نے لکھا کہ اپنی والدہ اور والد کی موجودگی میں ستارہ امتیاز حاصل کرنا بہت بڑا اعزاز ہے۔ بابر نے لکھا کہ یہ ایوارڈ میرے والدین کیلئے، مداحوں اور پاکستان کے لوگوں کے لیے ہے۔ سابق کپتان پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم بسمہ معروف نے بھی تمغہ امتیاز وصول کرنے کے بعد کہا کہ یہ میرے لیے ایک اعزاز ہے میں یہ ایوارڈ اپنے والدین خاص طور پر اپنے بابا کے نام کرتی ہوں ۔ بابر اعظم کوگورنر ہاؤس لاہور میں یوم پاکستان کے موقع پر ہونے والی تقریب میں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔ بابراعظم نے یہ ایوارڈ اپنے والدین کے نام کردیا۔ سابق کپتان وسیم اکرم نے ستارہ امتیاز ملنے پر بابراعظم کو مبارکباد دی ہے۔

اسپورٹس سے مزید