• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس بی اجلاس آج، الیکشن کمیشن کی منظوری دی جائے گی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس بورڈ کے گورننگ بورڈ کا اجلاس جمعے کو اسلام آباد میں متوقع ہے، جس میں ایشین گیمز میں پاکستانی دستے کی شر کت اور تیاریوں کے حوالے سے بھی غور ہوگا۔ اجلاس میں فیڈریشنوں کے انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی بھی منظوری دی جائیگی۔ الیکشن کمیشن الیکشن کمشنر سمیت تین ممبران پر مشتمل ہو گا، پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن اور کھیلوں کی فیڈریشنوں نے الیکشن کمیشن کے قیام پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے اسے عالمی قوانین کے متصادم قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایت پر پی ایس بی الیکشن کمیشن کی تشکیل سے قبل اس کے آئین کو حتمی شکل دیگا۔