• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین نے 2 ارب ڈالرز سیف ڈپازٹس کے رول اوور کی منظوری دیدی

اسلام آباد (مہتاب حیدر) چین نے ایک سال کیلئے 2ارب ڈالرز سیف (اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج) ڈپازٹس کے رول اوور کی منظوری دے دی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔

بیرونی مالیاتی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے چینی سیف ڈپازٹس کا رول اوور حاصل کرنا آئی ایم ایف کی لازمی شرائط میں سے ایک تھی تاکہ اسٹاف لیول معاہدے کی جانب بڑھا جاسکے۔

 اقتصادی اور مالیاتی پالیسیوں کی یادداشت کے تحت نو فہرست ہیں جس کو سرکاری اعداد و شمار سے پورا کرنے کی ضرورت ہے اور ان میں سے ایک فہرست نیٹ انٹرنیشنل ریزرو (این آئی آر) کو اشارے کے ہدف کے طور پر تصور کرنے سے متعلق ہے جو جون 2023 کے آخر تک پروگرام کی مدت کی بیرونی مالیاتی ضروریات کو شامل کیے بغیر پورا نہیں کیا جا سکتا۔

اہم خبریں سے مزید