• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودیہ ایران جنگ بندی، خطے میں پاکستان کی اہمیت بڑھ گئی، امریکی سفارتکار

اسلام آباد (صالح ظافر) سی آئی اے کی تجزیہ کار اور سابق امریکی سفارت کار رابن لین رافیل نے کہا ہے کہ چین کی ثالثی میں سعودی عرب اور ایران کے درمیان جنگ بندی نے خطے میں پاکستان کی اہمیت کو بڑھا دیا ہے۔

وہ جمعرات کو ایوان صدر میں میڈیا کے نمائندوں کے ایک گروپ سے گفتگو کر رہی تھیں جہاں وہ تاریخی یوم پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں صدر مملکت عارف علوی سے ملک کے اعلیٰ ترین اعزاز ’’ہلال پاکستان‘‘ وصول کرنے آئی تھیں۔

 انہوں نے کہا کہ امریکہ نے پاکستان کی خیر خواہی کو پوری طرح اپنی خارجہ پالیسی کے حصے کے طور پر رکھا ہے۔

 ایک سوال کے جواب میں رابن نے واضح کیا کہ سابق امریکی سفارت کار زلمے خلیل زاد کے کرکٹر سے سیاستدان بننے والے عمران خان کے حق میں بیانات امریکی پالیسیوں کی عکاسی نہیں کرتے جیسا کہ انہوں نے دنیا کے مختلف حصوں کی صورت حال کے بارے میں واشنگٹن میں تھنک ٹینک کے دیگر اراکین کی طرح اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے یاد دلایا کہ امریکہ پاکستان میں سنکیانگ مسلمانوں کی قسمت اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی ابتر حالت پر مشتعل نہیں ہے لیکن سیاسی تشدد ایک الگ موضوع ہے۔

اہم خبریں سے مزید