چا سدہ ،تھانہ ( نمائند گان جنگ) چارسدہ (آئی این پی )چارسدہ میں مفت سرکاری آٹے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے 40سالہ شخص جاں بحق ہوگیا،درجنوں بچے اورعورتیں زخمی ہوگئیں، تھا نہ میں جیسے ہی آ ٹے کی تقسیم شروع ہو گئی تو ہزاروں کی تعداد میں مردوں نے سلاخوں ارو گیٹوں کو پھلانگ کر خواتین پوائنٹ پر ہلہ بول دیا،۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق چارسدہ کے سستا بازار میں مفت سرکاری آٹے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچ گئی۔ بھگدڑ اور دھکم پیل سے متعدد افراد زخمی ہوئے، چار زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ منتقل کیا گیا، جہاں ایک زخمی دم توڑ گیا۔