لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا پنجاب میں انتخابات ملتوی کرنا ناقابل قبول ہے، ادارہ تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے فیصلہ کرے، حکومت اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں 50فیصد کمی کرے، مہنگائی نے عوام کا جینامحال کر دیا،کسی سیاسی پارٹی کے پریشر میں آئے بغیر الیکشن کمیشن غیرجانبداری کا ثبوت دے اور اپنا آئینی کردار ادا کرے، پورے ملک میں ایک ہی روز انتخابات کرائے جائیں تاکہ سیاسی بے یقینی ختم ہو۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے منصورہ میں مرکزی وصوبائی ذمہ داران، پارلیمانی بورڈ اور منشور کمیٹی کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔