• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اس سال عام انتخابات بھی ہوتے نظر نہیں آ رہے، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال پی ڈی ایم حکومت یا عمران خان میں سے کس کا موقف درست ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ ن لیگ عوام میں اپنا سیاسی سرمایہ بہت حد تک گنواچکی ہے، عمران خان اس وقت مقبولیت کے عروج پر ہیں.

ایک دوسرے سوال پر تجزیہ کاروں نے کہا کہ عمران خان پر کسی تیسرے فریق نے بھی حملہ کیا تو الزام وفاقی اداروں پر ہی آئے گا۔

اس سال عام انتخابات بھی ہوتے نظر نہیں آرہے بینظیر شاہ نے کہا کہ الیکشن کتنے دن آگے لے جایا سکتا ہے اس پر پی ٹی آئی کا موقف درست ہے.

 سپریم کورٹ نے بھی اپنے فیصلے میں الیکشن کی تاریخ کچھ روز آگے بڑھانے کی اجازت دی تھی، افسوس کی بات ہے کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والی جماعت ووٹ کروانا ہی نہیں چاہتی ہے، ن لیگ واضح طور پر الیکشن سے بھاگتی نظر آرہی ہے، حکومت کے پاس کیا گارنٹی ہے کہ اگلے چھ مہینے میں ملک کے معاشی اور امن و امان کے مسائل حل ہوجائیں گے۔

اہم خبریں سے مزید