• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لئی میں ملبہ و گندگی پھینکنے پر پابندی، دفعہ 144 کیلئےہوم ڈیپارٹمنٹ کو مراسلہ

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) ضلعی انتظامیہ راولپنڈی نے نالہ لئی میں ملبہ و کوڑا کرکٹ پھینکنے پر پابندی کیلئے ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو دفعہ 144لگانے کیلئے مراسلہ بھجوادیا ۔ جبکہ دوسری طرف ملی بھگت سے نالہ لئی پر تجاوزات و تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے۔ذرائع کے مطابق یونین کونسل 36موہن پورہ میں نالہ لئی کے کنارے پر بھینسوں کا باڑہ تعمیر کرایا گیا ہے۔ تمام تر انتظامی نعروں کے باوجود نالہ لئی کے کناروں پر ملبہ گرانے اور تعمیرات سے نالے کے کناروں کو مسلسل تنگ کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے تمام انتظامی افسران اور حکومتی شخصیات نالہ لئی کے دورہ کے موقع پر ایک جیسی ہدایات اور بیانات جاری کرکے مطمئن ہوجاتے ہیں کہ ذمہ داری پوری ہوگئی۔ ہر سال مون سون کی آمد سے قبل تمام انتظامی ادارے خواب غفلت سے جاگ جاتے ہیں اور کسی بھی ناگہانی صورتحال میں خود کو محفوظ رکھنے کیلئےکاغذی کارروائیاں شروع کردیتے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کی طرف سے حال ہی میں ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو بھجوائے گے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایم ڈی واسا کی رپورٹ کے مطابق رہائشی اور ٹھیکیدار نالہ لئی میں عمارتی ملبہ اور ویسٹ ڈمپ کررہے ہیں جس کے باعث نالہ لئی کی صفائی کیلئے بھاری مالی بوجھ پڑ رہا ہے۔یونین کونسل 37 پیرودھائی پل ڈھوک دلال نالہ لئی کے کناروں پر سرکاری ٹھیکیدار کی طرف سے ملبہ گرانے کی نشاندہی ظہیراحمداعوان چیئرمین سٹیزن ایکشن کمیٹی نے کی۔ اعلی حکام کو درخواستیں دیں لیکن کوئی کارروائی نہ کی۔اس وقت بھی ٹھیکیدار نے جواب دیا تھا کہ وہ میٹرو پولیٹن کاروریشن کی اجازت سے ملبہ گرا رہا ہے۔
اسلام آباد سے مزید