ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو ترجمان نے کہا ہے کہ ریجن میں یکم رمضان المبارک کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی جاری رہی۔ جنوبی پنجاب کے زیر انتظام 13اضلاع میں بجلی فراہم کرنے والے 1700 سے زائد فیڈرز سے مسلسل بجلی فراہم کی گئی۔ وفاقی وزیر برائے توانائی (پاور ڈویژن)کی ہدایت پر چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکوکی سربراہی میں اعلیٰ افسران پر مشتمل ٹیمیں پاور کنٹرول سنٹر میں بجلی فراہمی کی مانیٹرنگ کرتی رہیں۔