• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی پنجاب میں نئی فصل کی گندم کی قیمت 44سو روپے فی چالیس کلو گرام

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) حکومت پنجاب کے سیکرٹری فوڈ زمان وٹو کی طرف سے صوبہ بھر میں کھولے گئے 393گندم کے سرکاری خریداری مراکز پر کاشتکاروں کی طرف سے آئندہ ہفتے گندم کی فروختگی شروع ہو جائیگی۔ سیکرٹری خوراک زمان وٹو نے جنگ کو بتایا کہ 35لاکھ ٹن گندم محکمہ خوراک پنجاب خریدے گا جبکہ وفاقی حکومت وزارت قومی فوڈ سکیورٹی اپنے ادارے پاسکو کے ذریعے 18لاکھ ٹن گندم پنجاب کے ضلع حافظ آباد اور تیرہ دوسری تحصیلوں کے علاوہ سندھ اور بلوچستان سے گندم کی سرکاری خریداری کریگی۔
ملک بھر سے سے مزید