کراچی( اسٹاف رپورٹر) انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن کے حکام نےاٹلی میں کشتی کے حادثے میں جاں بحق ہونے والی قومی ہاکی کھلاڑی شاہدہ رضا کے اہل خانہ سے رابطہ کرتے ہوئے ان کی دلی دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا،ایف آئی ایچ کے صدر طیب اکرام شاہدہ رضا کے اہل خانہ سے رابطے میں ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ہم شاہدہ رضا کے خاندان کی کفالت کے لیے کس طرح بہترین مدد کر سکتے ہیں۔