کراچی ( اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے امیر مولانا فضل الرحمنٰ نے جے یو آئی کے مرکزی رہنما قاری محمد عثمان کے جواں سال داماد قاری ریاض اللہ کی وفات پر ٹیلی فون پر تعزیت اور گہرے رنج و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سانحہ پر میں اور پوری جماعت آپ اور غم زدہ خاندان کے ساتھ اس غم میں برابر کی شریک ہے ،اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند اور جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا کرے ،علاوہ ازیں سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری،ڈاکٹر عشرت العباد خان،مولانا قاری محمد حنیف جالندھری، سینیٹر مولانا عطاء الرحمٰن،مولانا سعید یوسف خان،مولانا صفی اللہ،مولانا راشد محمود سومرو، جبکہ سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد اور سی او او واٹر بورڈ انجینئر اسدالله خان نے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید