• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی بلدیاتی انتخابات، ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرکے 3 دن میں رپورٹ دی جائے، الیکشن کمیشن

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ )کراچی بلدیاتی انتخابات، جماعت اسلامی کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرکے 3 دن میں کمیشن کو رپورٹ دی جائےفیصلے میں کہا گیا ہے کہ چھ یونین کونسلز میں ریٹرنگ افسران، ضلعی ریٹرنگ افسران کی موجودگی میں دوبارہ گنتی کرینگے۔ تمام متعلقہ جماعتوں کو نوٹس دیا جائے ۔،ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرکے 3 دن میں کمیشن کو رپورٹ دی جائے۔ار او زلفقار علی کو رویہ کی وجہ سے معطل کیا گیا۔ انکی جگہ ڈی آر او گنتی کریگا۔

اہم خبریں سے مزید