اسلام آباد(محمد صالح ظافر) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان اور وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے یوم پاکستان کے موقع پرمبارکباد دی ہے۔ دونوں سربراہوں نے پاکستانی ہم منصب کو مبارکباد کے پیغامات دیئے ہیں۔ اپنے پیغامات میں پاکستان کے صدر اور وزیر اعظم کو لکھے گئے خط میں کہا ہے ہم پاکستان کی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید ابراہیم سالم الزابی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی قیادت نے پاکستانی عوام کو مبارکباد کے خطوط لکھے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس موقع پر پاکستان کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔