• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ووٹ کے ذریعے اپنی تقدیرکا فیصلہ کر تے ہیں، شہلا کامران

پشاور (جنگ نیوز) پاک مینارٹی ویلفیئرآرگنائزیشن کی چیئرپرسن و سٹی کونسل کی ممبر شہلا کامران نے کہاہے کہ ووٹ کے ذریعے سے ہم اپنی تقدیر کا فیصلہ کرتے ہیں اور ووٹ ہی ملک کو ترقی کی ر اہ پر گامزن کرسکتے ہیں ۔اچھی لیڈر شپ ہمیں صرف اور صرف ووٹ ہی کے ذریعے مل سکتی ہے ۔انہوں نے گذشتہ روز ورسک روڈ پر خواتین کو ووٹ کی اہمیت کے بارے میںآگاہی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خواتین کوبھی ووٹ ڈالنے کا پورا حق ہے اور ان کواپنا ووٹ ضرور ڈالنا چاہئیے کیونکہ ووٹ قیمتی اثاثہ ہے جسے ہر صورت استعمال کرنا چاہئے اور ہم ووٹ کے ذریعے ملک میں تبدیلی لاسکتے ہیں۔ ہمیں اپنا ووٹ ایماندار اور مخلص لوگوں کو دیناچاہئے تاکہ ملک مزید ترقی کرسکے ۔انہوں نے اس موقع پر خواتین کے شناختی کارڈ کے مسائل کے حل کیلئے نادرا وین کا بھی اہتمام کیاجس میںنادرا نے شناختی کارڈ کے حصول کو آسان بناتے ہوئے خواتین کے مسائل موقع پر حل کئے اور شناختی کارڈ جاری کئے اس کے علاوہ شہلا کامران ورسک روڈ یوسی متھرا میں تین دن مسلسل نادرا ٹیموں کے ہمراہ گئی اور اپنی نگرانی میں خواتین کے مسائل سنے اور ان کو فوری حل کیا۔
پشاور سے مزید