• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غفلت پرایس ڈی او میپکو حسن آباد اور لائن سپرنٹنڈنٹ معطل

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکوانتظامیہ نے محکمانہ فرائض میں غفلت برتنے اور نااہلی پر ایس ڈی او حسن آبادسب ڈویژن ملتان شکیل احمد پاشا اور لائن سپرنٹنڈنٹ گریڈ۔Iمحمد راحیل یوسف کو معطل کردیاہے ،انتظامیہ نے مذکورہ دونوں اہلکاروں کو میپکو ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔دریں اثنا میپکوانتظامیہ نے محکمانہ کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئے 3ایس ڈی اوز اور لائن سپرنٹنڈنٹس کو سزائیں دینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ایس ڈی او سٹی سب ڈویژن حاصل پور حافظ محمد عماد علی کی عباسیہ سب ڈویژن بہاولپور تعیناتی کے دوران بننے والے کیس میں الزامات ثابت ہونے پر2 سال کے لئے 2سالانہ انکریمنٹس روک دی ہیں۔لائن سپرنٹنڈنٹ گریڈ۔Iایس ایس اینڈ ٹی ڈویژن مظفرگڑھ زبیراحمد اور قائم مقام لائن سپرنٹنڈنٹ ایس ایس اینڈ ٹی ڈویژن مظفرگڑھ محمد قوسین شاہ کیخلاف الزامات ثابت ہونے پر ایک، ایک سال کے لئے ایک سالانہ انکریمنٹس روکی گئی ہیں ۔
ملتان سے مزید