• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلے میچ میں شکست کے باوجود سیریز میں واپسی کیلئے پُرامید ہیں، رمیز راجا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی سی بی کے سابق چیئرمین اور سابق کپتان رمیز راجا نے کہا ہے کہ افغانستان کے خلاف پہلے میچ میں شکست کے باوجود پاکستان سیریز میں واپسی اور جیتنے کیلئے پُرامید ہیں۔ تجربات کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن جیتنا اولین ترجیح ہونی چاہئے، ناقص کارکرگی کے باعث ایسا تاثر ملتا ہے کہ آپکے بیک اَپ پر اچھے کھلاڑی موجود نہیں یا ٹیلنٹ کی کمی ہے۔ اپنے یوٹیوب چینل پر انہوں نے کہا کہ تجربات کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن جیتنا اولین ترجیح ہونی چاہئے، ناقص کارکرگی کے باعث ایسا تاثر ملتا ہے کہ آپکے بیک اَپ پر اچھے کھلاڑی موجود نہیں یا ٹیلنٹ کی کمی ہے۔