• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم لاہور میں رمضان ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے۔سابق کپتان سلمان بٹ نے لاہور میں ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان کیا ہے جس میں با بر اعظم، شاداب خان، اسامہ میر، احسان اللّٰہ، اعظم خان، عثمان قادر، عمر اکمل، احسن علی اور عابد علی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی، ہر ٹیم میں 2 انٹرنیشنل کھلاڑی کھیلیں گے۔ ہر مین آف دی میچ کو 30 ہزار روپے ملیں گے، ایونٹ سے پاکستان کو نئے کھلاڑی ملیں گے۔
اسپورٹس سے مزید