• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر کراچی کا مختلف اضلاع میں قائم بچت بازاروں کا دورہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے ماہ رمضان میں اشیاء خوردونوش کے سرکاری نر خ کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیتے ہوئے شہر کا دورہ کیا۔انہوں نے مختلف اضلاع میں قائم بچت بازارو ں میں جاکر قیمتیں چیک کیں اور اپنی نگرانی میں سرکاری نرخ پراشیاء فروخت کرائیں۔ کمشنر ہائوس کے اعلامیے کے مطابق کمشنر کراچی نے بچت بازاروں کے انعقاد میں بدنظمی پر اظہار بر ہمی کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ز کو متحرک رہنے اور بچت بازاروں کو ذمے داری سے آرگنائز کر نے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ افسران شہریوں کی شکایات دور کریں اور سرکاری نرخ پر اشیاء کی فروخت یقینی بنائیں۔ کمشنر کراچی اپنے دورے کے دوران ضلع جنوبی میں میٹھا در اور چاکیواڑہ سمیت لیاری کے مختلف علاقوں، زمُ زمہ پارک او ر ضلع شرقی میں فیروزآباد، جمشیدکوارٹرز اور دیگر علاقوں میں گئے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید