کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں ریٹائرڈ ڈی ایس پی کا بیٹا جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق ، نارتھ ناظم آباد تھانہ کی حدود بلاک C میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، ، مقتول کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ، ایس ایچ او نارتھ ناظم آباد انسپکٹر شاہد بلوچ نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 38 سالہ ولید خان ولد عارف شمیم کے نام سے کی گئی ، واقعہ سیکیورٹی گارڈ اور جاں بحق ہونے والے میں تلخ کلامی کا شاخسانہ ہے ، پولیس نے سیکیورٹی گارڈ کو موقع سے گرفتار کر کے اسلحہ قبضے میں لے لیا ، ملزم نجی سیکیورٹی کمپنی کا ملازم ہے ، جو کمپنی کی طرف سے بطور گارڈ بلاک سی کے ایک بنگلے پر تعینات تھا۔