• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکوؤں کی فائرنگ، 18 سالہ روزہ دار نوجوان گولی لگنے سے جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر)رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں بھی شہر قاتل ڈاکوؤں سے محفوظ نہ رہا، نیو کراچی میں مبینہ طور پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 18 سالہ روزہ دارنوجوان پیٹ میں گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا، رواں سال شہر قائد میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل ہونے والے افراد کی تعداد 13 ہو گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق بلال کالونی تھانے کی حدود نیوکراچی سیکٹرفائیو ڈی کالا اسکول کے قریب واقع کولڈرنگ اورپان کی دکان پرجمعرات کی صبح مسلح ملزمان کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں مقتول نوجوان کی شناخت18سالہ عبدالرحمان ولد گلزارکے نام سے کی گئی مقتول نوجوان یتیم تھا اور نیوکراچی سیکٹرفائیوجے میں اپنے بھائی کے ساتھ رہائش پذیر تھانیوکراچی سیکٹرفائیو ڈی کالا اسکول کے قریب اپنے رشتہ دار محمد عران کی دکان پر کام کرتا تھا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید