• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو کراچی، بھتہ خوروں کی کار شو روم پر اندھا دھند فائرنگ، خوف و ہراس

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) نیو کراچی میں مبینہ طور پربھتہ خوروں نےکار شو روم پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ تفصیلات کے مطابق نیو کراچی سیکٹر الیون ڈی میں موٹرسائیکل سوار افراد کی کار شوروم پر فائرنگ ، فائرنگ سے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا ، فائرنگ کی آواز سن کر علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہوگئی جبکہ اطلاع ملنے پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی ، پولیس کے مطابق فائرنگ گینگ وار کے بھتہ خور گروپ کی جانب سے کی گئی ہے ، فائرنگ کے واقعہ میں خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ، گینگ وار کےک بھتہ خوروں نے شوروم مالک سے کچھ عرصہ قبل 60لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا ، ملزمان نے اس سے قبل شورم کے مالک کو بھتے کی پرچی دی تھی ، شوروم مالک نے نیو کراچی تھانے میں نامعلوم بھتہ خوروں کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید