• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بفرزون سے ایک شخص کی مبینہ طور پر پھندا لگی لاش ملی

کراچی( اسٹاف رپورٹر )بفر زون سے ایک شخص کی مبینہ طور پرپھندا لگی لاش ملی۔تفصیلات کے مطابق تیموریہ تھانے کی حدود بفرزون سیکٹر 15 اے تھری یو ٹرن کے قریب کچرا کنڈی سے ایک شخص کی لاش ملی جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ متوفی کی عمر 45 سے 50 برس کے درمیان ہے جس کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔ریسکیو حکام کے مطابق لاش پھندا لگی تھی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید