کراچی(نیوز ڈیسک) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی سرپرست کمیٹی کے اراکین نے جمعرات کو کراچی پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ماہِ رمضان المبارک کو ”رمضان فلسطین کے ساتھ“ کے عنوان سے منایا جائے گا۔ اس سلسلے میں ملک بھر میں یکجہتی فلسطین کے پروگرام منعقد کیے جائیں گے جن میں سیمینارز، کانفرنسز، احتجاجی ریلیاں، تصویری نمائشیں اور تشہیری مہم شامل ہوں گی۔ پریس کانفرنس میں سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم،ایم کیو ایم رہنما محفوظ یار خان،ایم ڈبلیو ایم رہنما علامہ باقر عباس زیدی،جماعت اسلامی رہنما مسلم پرویز،پی پی رہنما ارشد نقوی، اے این پی رہنمایونس بنیری،جے یو پی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی،کشمیری رہنما بشیر سیدوزئی،پی ٹی آئی رہنما اسرار عباسی،مسلم لیگ ن رہنما اظہر علی ہمدانی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ رمضان المبارک کے دوران فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کو منظم اور مؤثر انداز میں اجاگر کیا جائے گا۔