• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایجوکیشن جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے سالانہ افطار عشائیہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایجوکیشن جرنلسٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جمعرات کو سندھ بوائز کے اسکاوٹ ہیڈ کواٹرز میں سالانہ افطار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ تھے جب کہ اعزازی مہمان خصوصی صوبائی وزیر تعلیم اسماعیل راہو اور سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیرمین ڈاکٹر طارق رفیع تھے اس موقع پر ایجوکیشن جرنلسٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے عہدیداران، رپورٹرز، مختلف جامعات اور تعلیمی اداروں کے سربراہان اور دیگر تعلیمی شخصیات موجود تھیں۔ ایجوکیشن جرنلسٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر سید محمد عسکری نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ ای جے اے پی کے جنرل سیکریٹری رانا جاوید نے تقریب کی میزبانی کی جب کہ آرگنائزر صفدر رضوی نے ایسو سی ایشن کے اعراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے بھی خطاب کیا۔صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ صحافی حضرات حکومتوں کا آئینہ ہوتے ہیں۔ حکومتی اقدامات کی عوامی پذیرائی میڈیا کے بغیر ممکن نہیں، انھوں نے کہا کہ اسکول اسپیسفک بجٹ کے مؤثر اور شفاف استعمال کے لیے سول سوسائٹی آگے آئے جبکہ میڈیا گواہ کا کردار ادا کرے،وزیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز اسماعیل راہو نے اپنے خطاب میں رپورٹرز کے پیشہ ورانہ کردار کو سراہا۔ افطاری سے قبل منعقدہ تقریب میں ایجوکیشن جرنلسٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے اراکین میں شیلڈز تقسیم کی گئیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید