• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعلیٰ معیار کے بیج کا استعمال زرعی پیداوار کیلئے اہم ترین عنصر قرار

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں بیج کے نمونے لینے اور معیار کی جانچ پڑتال کے موضوع پرمنعقدہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ اعلیٰ معیار کے بیجوں کا استعمال زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے اہم ترین عنصر میں سے ایک ہے اور کسی بھی کامیاب زرعی پروگرام کی بنیاد ہے، انہوں نے مزید کہا کہ بیج نہ صرف پیداوار کو دو سے تین گنا بڑھاتے ہیں بلکہ جڑی بوٹیوں بیماریوں اور کیڑوں کے پھیلاؤ کو روکنے کے ساتھ پیداواری لاگت میں بھی کمی لاتے ہیں،یونیورسٹی آف کیلیفورنیا ڈیوس امریکہ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیڈ ٹیموتھی بلینک اس تربیتی سیشن کے مرکزی ٹرینر تھے،انہوں نے بیچ کے نمونے لینے کے لئے امریکہ میں زیر استعمال معیاری مشینری اور طریقہ کار کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی،بیج کی جانچ پڑتال کے حوالے سے انٹرنیشنل سیڈ ٹیسٹنگ تنظیموں کے طے کردہ معیاری اصولوں کے بارے میں تفصیلات فراہم کی۔ڈاکٹر عرفان افضل اور ڈاکٹر عامر بختاور نے سامعین کو امریکہ سے آئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے براہ راست تربیت لینے کو بہترین موقع قرار دیتے ہوئے امریکہ میں اس کے لیے درکار وسائل کے بارے میں بتایا،انہوں نے بیج کی نمو کو بڑھانے کے لئے مروجہ نئے طریقوں اور ٹیکنالوجیز پر تفصیلی بات چیت کی،تربیتی سیشن کے آخر پر مختلف فصلوں کے بیج کے نمونوں کو لینے کی مشق کروائی گئی اس کے ساتھ ساتھ مختلف بیج کے نمونوں کے ٹیسٹ لگانے کی بھی مشق کروائی گئی، اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر حماد ندیم طاہر،ڈاکٹر آصف خان،ڈاکٹر محمد شاہد،ڈاکٹر آصف شہزاد سمیت دیگر فیکلٹی اور طلباء و طالبات بھی موجود تھیں۔
ملتان سے مزید