• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف رہنما حسن علیزئی درجنوں ساتھیوں سمیت گرفتار

ملتان(سٹاف رپورٹر)تحریک انصاف حلقہ پی پی 214 کے امیدوار حسن خان علیزئی کو ان کے درجنوں ساتھیوں کے ہمراہ گرفتار، فری آٹا پوائنٹ پر ایک شخص گرفتار 10 شناختی کارڈ برآمد،پولیس نے مہنگے داموں ایل پی جی کی فروخت کرنے کے الزام میں ایک دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ناجائز منافع خوروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 6 دکانداروں کے خلاف مقدمات درج،سوئی گیس اور بجلی چوری کرنے کے الزام میں چھ افراد کے خلاف مقدمات درج،پولیس نے شہری کے ساتھ فراڈ اور لاکھوں روپے کی رقم ہرپ کرنے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ 15 سالہ لڑکے کے ساتھ بداخلاقی کرنےاور ویڈیو بنانے کے الزام میں پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج۔ایل پی جی گیس کی غیرقانونی ری فلنگ کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمات۔ غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ بناکر شہریوں سے بھتہ وصول کرنے کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج۔ بوگس چیک دینے کے الزام میں تین نوسربازوں کے خلاف مقدمات درج۔ماں بیٹے سمیت 5 افراد کو اغوا کرنے کے الزام میں ملزمان کے خلاف مقدمات درج۔شاہ شمس پولیس نے لڑکی کو اغوا کرنے کے الزام میں تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ملتان سے مزید