• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجینئرنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے یونیورسٹی میں شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا

پشاور(اے پی پی):انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین نے پودا لگا کریونیورسٹی میں شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا ۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شجر کاری سے دنیا کو درپیش موسمیاتی تبدیلی جیسے مسائل پر قابو پایا جا سکتاہے،اساتذہ، طلبا اور سٹاف سمیت ہر فرد کم از کم ایک درخت لگائے کیونکہ شجرکاری صحت مند ماحول اور بیماریوں سے بچاو کے لئے ضروری ہونے کے علاوہ ایک صدقہ جاریہ بھی ہے۔ انھوں نے کہا کہ طلبہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں متحرک کردار ادا کریں تاکہ قومی تعمیر وترقی کا مقصد ترجیحی بنیادوں پر حاصل کیا جاسکے۔
پشاور سے مزید