لندن ( آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ میرا دل پاکستان اور پاکستانی قوم کے ساتھ دھڑکتا ہے ، ملک پر چار سال عمران نیازی کو مسلط نہ کیا جاتا تو اس کے کئی برس تک رہنے والے برے آثار پیدا نہ ہوتے ، نیازی حکومت نے ابتری کے جو حالات پیدا کئے انہیں ختم کرنے میں کافی وقت لگے گا تاہم وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور انکی پوری ٹیم ملک کو دلدل سے نکالنے کیلئے دن رات کوشاں ہے ، اٹک میرا دوسرا گھر ہے جس کو میں کبھی نہیں بھول سکتا۔ وہ لندن میں اپنی رہائشگاہ پر اٹک کی سرکردہ شخصیت و سابق وائس چیئرمین بلدیہ اٹک ملک طاہر اعوان کے ہونہار فرزند ملک آذان اعوان سے خصوصی ملاقات میں گفتگو کررہے تھے۔