اسلام آباد /گلگت(پی پی آئی) وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان پولیس پر صوبے سے باہر جانے پر پابندی لگا دی، وزارت داخلہ کے مطابق اعلیٰ شخصیات کو صوبے سے باہر دورے پر متعلقہ صوبہ سکیورٹی فراہم کرے گا۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیراعلی کی سکیورٹی سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے مقامی پولیس کے صوبے سے باہر جانے پر پابندی لگا دی، اب ان شخصیات کو صوبے سے باہر دورے پر متعلقہ صوبہ سکیورٹی فراہم کرے گا۔