• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان چین سے الیکٹرک گاڑیاں درآمد کرنے کے لئے تیار

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان پائیدار نقل و حمل کو فروغ دینے اور کاربن کے اخراج کو کم کرنے کی کوششوں کے تحت چین سے الیکٹرک گاڑیاں درآمد کرنے کے لیے تیار ہے، اقدام سے ملک میں سبز اور موثر ٹرانسپورٹ سسٹم کی راہ ہموار ہونے کی توقع ہے۔2030 تک 30 فیصد الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت کا ہدف ، ایندھن کے اخراجات میں سالانہ 2 بلین ڈالر اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں سالانہ 13 ملین ٹن تک کی کمی ہوگی، بھیرہ کے قریب دو پبلک ای وی چارجرز پہلے ہی بنائے جا چکے ہیں،ای وی کے استعمال سے پاکستان کو درآمد شدہ تیل اور گیس پر انحصار کم کرنے میں مدد ملے گی جس سے قیمتی زرمبادلہ کے ذخائر کی بچت ہوگی۔ ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق اس اقدام سے ملک میں سبز اور موثر ٹرانسپورٹ سسٹم کی راہ ہموار ہونے کی توقع ہے۔یہ اقدام پاکستان کی الیکٹرک وہیکل پالیسی 2021 کا حصہ ہے جس کا مقصد ملک کے نقل و حمل کے نظام کو فوسل فیول سے قابل تجدید توانائی کے ذرائع پر منتقل کرنا ہے۔
اہم خبریں سے مزید