• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹارنی جنرل بیرسٹر شہزاد عطا الٰہی نے مستعفی ہو کر اپنے دادا سابق صدر فضل الٰہی کی 46 سال قبل کی روایت کو زندہ کر دیا

سرا ئے عا لمگیر (شیخ ظفر اقبال) پا کستان کے اٹارنی جنرل بیرسٹر شہزاد عطا الٰہی نے مستعفی ہو کراپنے دادا سابق صدر پا کستان فضل الٰہی کی46 سال قبل کی روایت کو زندہ کر دیا پا کستان کے اٹارنی جنرل چوہدری بیرسٹر شہزاد عطا ء الٰہی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیکر تقریباً 46سال قبل کی روایت کو پھر زندہ کر دیا جنرل ضیاء الحق نے ذوالفقار علی بھٹو کو اقتدار سے الگ کرتے ہوئے خود اقتدار پر قبضہ کیا تو 1973کے پا کستان کے آئین کی متفقہ منظوری دینے والے صدر پا کستان چوہدری فضل الہیٰ نے اس وجہ سے صدر پا کستان کی حیثیت سے استعفیٰ دیدیا تھا کہ جنرل ضیاء الحق نے جب اقتدار سنبھالا تھا تو کہا تھا کہ 90دنوں میں انتخا بات کروا کر فوج بیرکوں میں واپس چلی جائے گی مگر ایسا نہ ہو نے پر چوہدری فضل الہیٰ نے ایک خط لکھ کر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا اپنے داد کی تاریخ کو دہراتے ہو ئے بیرسٹر چوہدری شہزاد عطا الہیٰ نے آئین سے وفاداری کی اور استعفیٰ دیدیا۔

اہم خبریں سے مزید