کراچی(جنگ نیوز)سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت میں بہتری آنے لگی۔ذرائع کے مطابق آصف زرداری کی چند روز قبل دبئی میں سرجری کی گئی‘سابق صدرکے معالج ڈاکٹر عاصم حسین بھی ان کے ساتھ ہیں۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو بھی ان کے ساتھ ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ آصف زرداری نے سرجری کی وجہ سے کچھ دن دبئی کے اسپتال میں گزارے اور اب ان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔