بنگلور(جنگ نیوز)بھارتی ریاست مغربی بنگال کے علاقے 24پرگنا کی میں روزہ افطار کرنے کے بعد 100سے زائد روزہ داروں کے طبیعت خراب ہو گئی،پخیرالایا گاؤں کی مسجد میں روزہ داروں کی طبیعت بگڑنے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پخیرالایا گاؤں کی ایک مقامی مسجد میں افطاری کے بعد روزہ داروں کی طبیعت بگڑنے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی مسجد میں روزہ افطار کرنے کے بعد 100سے زائد روزہ داروں کی طبیعت خراب ہو گئی تھی جنہیں علاقہ مکینوں نے فوری طبی امداد کیلئے مقامی اسپتال پہنچایا تاہم طبیعت زیادہ خراب ہونے پر کئی روزہ داروں کو کلکتہ کے مختلف سرکاری اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ اسپتال میں لائے گئے مریضوں کی طبیعت افطار میں غیر معیاری کھانا کھانے کے بعد فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے خراب ہوئی تھی۔ پخیرالایا گاؤں میں مقامی لوگوں کی بڑی تعداد رمضان کے دوران سحر و افطار مساجد میں ہی ادا کرتے ہیں، واقعے کی شکایت نریندر پور پولیس اسٹیشن میں درج کرلی گئی۔